خبرنامہ

دبئی میں اب ٹیکسیاں اڑیں گی

دبئی میں اب ٹیکسیاں اڑیں گی
دبئی(ملت آن لائن)دبئی میں دنیا کی پہلی ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے اور آئندہ کچھ برسوں میں وہاں فضا میں بھی ٹیکسیاں اڑتی نظر آئیں گی۔

وولو کاپٹر نامی فلائنگ ٹیکسی جرمنی کی ایک کمپنی نے تیار کی ہے اور یہ دو نشستوں والے ہیلی کاپٹر سے مشابہت رکھتی ہے۔

ڈرون ٹیکسی میں 18 پنکھے نصب ہیں اور پہلے تجربے کے دوران اسے پہلی مرتبہ ریموٹ کنٹرول گائیڈنس سسٹم کے بغیر اڑایا گیا۔
وولو کاپٹر ڈرون ٹیکسی:بشکریہ فوٹو رائٹرز۔

جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ڈرون ٹیکسی کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ڈرون ٹیکسی کے سیفٹی چیک میں بیک اپ بیٹریاں، روٹرز اور ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیراشوٹ سسٹم بھی شامل ہے۔

ڈرون ٹیکسی کی رفتار 100 کلومیٹر (یعنی 62 میل) فی گھنٹہ ہے جبکہ یہ 27 منٹ تک پرواز کر سکتی ہے لیکن آزامائش کے دوران ڈرون ٹیکسی نے کامیابی سے 30 منٹ تک مسلسل پرواز کی۔

عمومی طور پر ہیلی کاپٹروں اور جہازوں کے انجن اور پروں کی بہت زیادہ آواز ہوتی ہے لیکن وولوو کاپٹر تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈرون ٹیکسی ایک مخصوص فریکوئنسی پر چلتی ہے جس سے شور پیدا نہیں ہوتا۔

کمپنی کے سربراہ فلورین رائٹر کا کہنا ہے کہ وولو کاپٹر ڈرون ٹیکسی کا سفر کرنے کے لئے اسمارٹ فون میں ایک ایپلیکیشن ڈاون لوڈ کرنا ہوگی جس سے آپ ٹیکسی کو بک کر سکیں گے اور یہ صارف کی بتائی ہوئی جگہ پر پہنچ جائے گی۔
وولو کاپٹر ڈرون ٹیکسی:بشکریہ فوٹو رائٹرز۔

ڈرون ٹیکسی جی پی ایس کی مدد سے راستوں کو انتخاب کرتے ہے تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس نظام کو مزید بہتر کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس ٹیکسی کا آغاز آئندہ پانچ سالوں میں کر