دبئی میں اونٹوں کیلئے خصوصی ہسپتال قائم
لاہور:(ملت آن لائن) عرب صحراؤں کے مقبول ترین جانور اونٹ کی بھی سنی گئی، برطانیہ، اسپین اور میکسیکو کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر انکا علاج کریں گے۔ صحرا نشینوں کے مقبول ترین جانور اونٹ کو بھی اسپیلشٹ علاج کی سہولت میسر آئے گی، متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں اونٹوں کے لئے خصوصی ہسپتال کھل گیا۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ہسپتال ہے جہاں اونٹوں کا علاج کیا جائے گا۔ انہیں ایکسرے اور آپریشن کی سہولت بھی ملے گی جبکہ اگلے برس ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ ایک کروڑ ڈالر مالیت سے بنا ہسپتال گزشتہ برس مکمل ہو گیا تھا لیکن اسے رواں ہفتے کھولا گیا۔