خبرنامہ

دبئی میں خاتون کو بے وقوف بنانے والا جعلی عامل گرفتار

دبئی میں خاتون کو بے وقوف بنانے والا جعلی عامل گرفتار

دبئی:(ملت آن لائن) متحدہ عرب امارات میں جادو ٹونہ اور عملیات کرنے والے جعلی عاملوں نے لوگوں کو بے وقوف بنانا شروع کردیا، خاتون سے تیس ہزار درہم لے کر فرار ہونے والا جعلی عامل گرفتار کر لیا گیا۔ جعلی عامل نے خاتون کو بتایا کہ اس کے گھر میں شیاطین کا بسیرا ہےجس کے بعد اس نے دعویٰ کیا کہ وہ اس کا خاتمہ کر کے گھر کو دوبارہ پاک کر دے گا، لیکن وہ ایک جعلی عامل نکلا اور تیس ہزار درہم لے کر رفو چکر ہو گیا تھا۔ دبئی کے شہر فجیرہ سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے انکشاف کیا کہ اس کے گھر میں شیاطین کا بسیرا ہے جبکہ وہ اور اس کے شوہر پر بھی جادو کیا گیا ہے، جس کے بعد خاتون اس کے جھانسے میں آگئی۔
بھارت: کالا جادو کرنے کے شبے میں 3افراد قتل
خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میں نے روحانی علاج کے غرض سے اس سے رابطہ کیا تو اس نے مجھے چند اگربتیاں دیں جس کے مجھ سے اس نے تیس ہزار درہم لیے، چند دنوں بعد ہمیں پتا چلا کہ اس نے ہم سے فراڈ کیا ہے۔ بعد ازاں خاتون نے جعلی عامل کو فون کال کی تو اس نے کال نہیں اٹھایا، البتہ خاتون نے واقعے سے متعلق فوراً اپنے شوہر کو آگاہ کیا جس کے بعد دونوں نے پولیس اسٹیشن میں جعلی عامل کے خلاف مقددمہ درج کرایا۔
جادو ٹونے میں کوئی برائی نہیں، الزامات پر کنگنا کا جواب
پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے پانچ ہزار درہم کا جرمانہ ہوا اور عدالت کی جانب سے ملک بدر کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔