خبرنامہ

دبئی میں دنیا کے بلند ترین ہوٹل کا افتتاح

دبئی میں دنیا

دبئی میں دنیا کے بلند ترین ہوٹل کا افتتاح

دبئی :(ملت آن لائن) آسمان کی بلندیوں کو چھونے والا پُر تعیش لگژری ہوٹل ’جیوورا‘ کا افتتاح کردیا گیا ہے، یہ دنیا کا سب سے بلند ترین ہوٹل ہے جو اپنی طرز تعمیر، دلکش ڈیزائن اور خوبصورتی کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ دنیا کا بلند ترین لگژی ہوٹل شیخ زید روڈ پر فلک بوس عمارت کی صورت پر موجود ہے جہاں یہ ہوٹل جاہ و جلال کی عظمت دکھائی دیتی ہے وہیں اس میں روایتی تہذیب کا جمالیاتی رنگ بھی نمایاں ہے جس کے باعث یہ ہوٹل سیاحوں کی اولین پسند بن گیا ہے یہی وجہ ہے اس کی دلکشی نے پہلے ہی روز دنیا بھر کے سیکڑوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔ دبئی کے سینے پر فلک کو چھوتا یہ ہوٹل 528 کمروں پر مشتمل 75 منزلہ عمارت ہے جس کی اونچائی 356 میٹر ہے اور جس میں 232 ڈیلکس کمرے اور 265 سنگل بیڈ رومز کے ساتھ ساتھ سوئمنگ پول، ہیلتھ کلب، اسنوکر کلب، جم اور دیگر جدید سہولیات سے آراستہ ہے جب کہ اس ہوٹل کی خاص بات 5 ریسٹورنٹس کی موجودگی ہے جہاں مقامی اور بین الاقوامی کھانوں کی تمام اقسام موجود ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کا بلند ترین لگژری ہوٹل جے ڈبلیو میرٹ مارکوئس دبئی ٹاور تھا جس کی اونچائی 355 میٹر ہے۔