خبرنامہ

دبئی میں زیبرا کراسنگ پر سمارٹ سگنل نصب ہونگے

دبئی میں زیبرا کراسنگ پر سمارٹ سگنل نصب ہونگے

دبئی(ملت آن لائن) متحدہ عرب امارات میں ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کیلئے نت نئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اسی حوالے سے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے زیبرا کراسنگ پر نئے سگنل سسٹم کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تجرباتی بنیادوں پر دبئی کی 15 سڑکوں پر سگنلز نصب کئے جائیں گے دبئی میں سڑک پارکرنے والوں کیلئے زیبرا کراسنگ پر سمارٹ سگنل نصب کئے جائیں گے ۔ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی دبئی کی 15اہم شاہراہوں پر سڑک پارکرنے والوں کیلئے سمارٹ سگنل نصب کرے گی۔ اس سے قبل تجرباتی طور پر سمارٹ سگنل شاہراہ السعادہ پر نصب کیا گیا تھا۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سمارٹ سگنل پورے خطے میں نیا تجربہ ہے ۔آئندہ دنوں میں شاہراہ المرقبات، الرقہ، المنخول، بنی یاس، المکتوم، الشیخ خلیفہ اور دیگر اہم سڑکوں پر بھی سمارٹ سگنل نصب ہوں گے۔