خبرنامہ

دبئی میں پانی پر تیرتا کچن

دبئی میں پانی

دبئی میں پانی پر تیرتا کچن

لاہور(ملت آن لائن) دبئی میں پانی پرتیرتے کچن کا آغازکردیا گیا ہے ۔ گھروں ہی میں نہیں ریسٹورنٹس میں بھی جدید سہولتوں سے آراستہ باورچی خانے ہر شہر کے گلی کوچوں میں بکھرے ہوئے ہیں لیکن پانی پر تیرتا کچن شاید ہی کبھی کسی نے دیکھا ہو۔ دبئی میں دنیا کی پہلی فلوٹنگ کچن سروس کا آغاز کردیا گیا ہے جو جیٹ سکیئر، ملاحوں اور ایڈونچر کے شوقین بوٹنگ کرتے افراد کو کھانا پہنچائے گا۔ دبئی کے پام بیچ پرشروع ہونے والی اس انوکھی سروس میں سمندر کے بیچ تیرتے سالٹ بے نامی کچن سے کھانے کے مزے اُڑانے کیلئے دو طریقہ کار مختص کیے گئے ہیں۔ ایک طریقہ مخصوص جھنڈے کو لہرانے کا ہے جبکہ دوسرے طریقے میں خود فلوٹنگ کچن تک آکر برگر، چائے، کافی و مزیدار کھانوں کے مزے اُڑائے جا سکتے ہیں۔ دبئی میں دنیا کی پہلی فلوٹنگ کچن سروس کے ذریعے جیٹ سیکئر ، ملاحوں اور بوٹنگ کرنے والوں کو کھانا پہنچایا جائے گا

………………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…’خاندان جس کا کوئی نہ کوئی فرد 2 فروری کو موت کے منہ میں چلا جاتا ہے’
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع سمستی پور کے علاقے مہیش پٹی میں رہنے والی روکھن رام کی فیملی کے ساتھ گزشتہ چارسالوں سے فروری کا مہینہ موت کا پیغام لاتا ہے۔ 2015ء سے مسلسل ہر سال اس بدقسمت خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد 2 فروری کو موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ خاندان کے سربراہ روکھن رام کے مطابق 2015 میں 2 فروری کو ان کے خاندان کا ایک شخص ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گیا۔ جس کے ایک سال بعد اسی تاریخ کو 30 سالہ بچن رام زندگی کی بازی ہار گیا اور پھر 2017 میں تین بھائیوں میں سب سے بڑا بھائی 35 سالہ فیکن رام چل بسا۔ رواں سال 2 فروری کو اس خاندان کا سربراہ جو کہ روکھن رام کا والد ہے وہ بھی 60 سال کی عمر میں مر گیا۔ مقامی افراد حیرت زدہ ہیں کہ مسلسل چار سالوں سے مذکورہ خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد حادثاتی طور پر ہرسال کی ایک ہی تاریخ کو موت کی وادی میں چلا جاتا ہے۔