خبرنامہ

دبئی: نئے سال کا جشن منانے کیلئے 60 لاکھ ڈالرز کی آتشبازی کی جائے گی

دبئی:

دبئی: نئے سال کا جشن منانے کیلئے 60 لاکھ ڈالرز کی آتشبازی کی جائے گی

لاہور: (ملت آن لائن) دبئی میں نئے سال کی آمد کا جشن ہر مرتبہ بھرپور اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے، اور پوری دنیا سے سیاح ان تقریبات میں حصہ لینے کیلئے دبئی کا رخ کرتے ہیں۔ اس بار دبئی میں اس مقصد کیلئے خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ اس دفعہ نئے سال کی آمد پر 400 مقامات سے آتشبازی کی جائے گی اور یہ 60سیکنڈ تک جاری رہے گی، جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہو گا۔ اس تقریب کو پر وقار بنانے کیلئے پٹاخوں کی بجائے لیزر لائٹس اینی میشن کا استعمال کیا جائے گا۔

………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…زیر سمندر قائم دنیا کا واحد پوسٹ آفس

لندن:(ملت آن لائن) دنیا میں ایک ڈاک خانہ ایسا بھی ہے جو مکمل طور پر پانی کے اندر موجود ہے اور یہاں سے آپ واٹر پروف ڈاک پوری دنیا کو بھیج سکتے ہیں۔ یہ پوسٹ آفس جنوبی بحرالکاہل کے ایک چھوٹے سے ملک وینوواٹو کے ساحلوں کے قریب موجود ہے جس کا افتتاح 2003ء میں کیا گیا تھا اور یہ آج بھی کام کررہا ہے تاہم یہ بہت گہرائی میں موجود نہیں اور اسے بمشکل 10 فٹ یا 3 میٹر گہرائی میں رکھا گیا ہے جو یہاں موجود 80 جزائر میں سے ایک ہائیڈوے جزیرے کے پاس موجود ہے۔ اتنی گہرائی میں اسنارکل اور اسکوبا ڈائیونگ کرنے والے بہت آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔
زیرِ آب انوکھے پوسٹ آفس سے آپ واٹر پروف پوسٹ کارڈ خرید سکتے ہیں اور ان پر ٹکٹ لگا کر دنیا بھر میں کہیں بھی بھیج سکتے ہیں۔ اگر عملے کا کوئی فرد پوسٹ آفس میں موجود نہ ہو تو آپ قریبی ڈاک خانے کے ڈبے (ڈراپ باکس) میں اپنا پوسٹ کارڈ ڈال سکتے ہیں۔ وینوواٹو پوسٹ آفس میں موجود کلرک سیاہی کے بجائے خاص مہر لگاتا ہے تاکہ مزید کارروائی کی سند رہے۔ ڈاک خانے کا ڈراپ باکس اکثر سمندری ریت سے بھرا ہوتا ہے اور اس کےلیے آپ کو تھوڑی محنت کرنا ہوگی۔ ہر 24 گھنٹے بعد ڈاک خانے کا عملہ اسے خالی کردیتا ہے لیکن پہلے اس بات کو یقینی بنالیں کہ آپ نے جزیرے سے واٹر پروف ڈاک خریدی ہے۔زیرِ آب انوکھے پوسٹ آفس سے آپ واٹر پروف پوسٹ کارڈ خرید سکتے ہیں اور ان پر ٹکٹ لگا کر دنیا بھر میں کہیں بھی بھیج سکتے ہیں۔ اگر عملے کا کوئی فرد پوسٹ آفس میں موجود نہ ہو تو آپ قریبی ڈاک خانے کے ڈبے (ڈراپ باکس) میں اپنا پوسٹ کارڈ ڈال سکتے ہیں۔