خبرنامہ

دبئی کا چائے کا دیو قامت کپ گینز بک میں شامل

دبئی کا چائے

دبئی کا چائے کا دیو قامت کپ گینز بک میں شامل

دبئی(ملت آن لائن)متحدہ عرب امارات کے سیاحتی شہر دبئی کے ’لینڈ مارک‘ سمجھے جانے والے برج الخلیفہ سے چند کلو میٹر کی دوری پر چائے کے ایک دیو قامت کپ کو گینز بک میں شامل کیاگیا ہے۔ گرم چائے کا یہ کپ اب تک دنیا میں بنائے گئے پیالوں میں سب سے بڑا ہے۔ اس سے قبل چین میں چائے کا ایسا ہی ایک کپ بنایا گیا تھا مگر دبئی میں تیارہونے والا یہ کپ گرم چائے سے بھرپور اور سب سے بڑا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دنیا میںچائے کے اس منفرد کپ میں 5 ہزار لیٹر چائے ڈالی جاسکتی ہے۔ اس میں چائے کی تیاری کے لیے 120 کْک 12گھنٹے مسلسل کام کرتے ہیں۔عالمی ریکارڈ کے حامل کپ میں پانی کی بھاری مقدار کے ساتھ 155 کلو گرام چائے(پتی)،270 کلو گرام دودھ اور 360 کلو گرام چینی اور دیگر اجزائڈالے جاتے ہیں۔دبئی میں تیار کیے گئے دیوقامت چائے کے کپ کا قطر 1.42 میٹر اور اس کی لمبائی 3.66 میٹر ہے۔ اسےآئندہ مہینے کے اوائل میں دبئی میں عالمی سیاحتی اہمیت کے حامل قصبے میں رکھا جائے گا۔گذشتہ برس چین کے شہر شنگھائی میں چائے کا ایک بڑا کپ تیار کیا گیا تھا۔ دبئی میں عالمی سیاحتی گاؤں کیپروگرام کے چیئرمین بدر انوھی نے کہا کہ چائے کا یہ کپ متحدہ عرب امارات کی ثقافت کی علامت اور عرب مہمان نوازی کا حصہ ہے۔خیال رہے کہ دبئی کا شمار دنیا کے سب سیبڑے سیاحتی شہروں میں ہوتا ہے۔ گذشتہ برس 1 کروڑ 49 لاکھ سیاح بیرون ملک سے دبئی آئے۔