دبئی کے شاپنگ مال میں سب سے بڑا کیک تیار
دبئی:(ملت آن لائن) دبئی کے ایک شاپنگ مال میں عرب امارات کا سب سے بڑا کیک تیار کیا گیا ہے، امدادی مقاصد کے تحت تیار کیے جانے والے اس کیک کی لمبائی 750میٹر ہے جبکہ اس کی تیاری میں 12ماہر شیفس نے حصہ لیا۔ کیک کی تیاری میں 600 کلو میدہ، 2210 انڈے ، 278 کلو کشمش، 120 کلو لیموں اور 131 کلو کینو کا استعمال کیا گیا جبکہ اس کی تیاری میں 60 دن لگے ہیں۔ بعد ازاں اس کیک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے انہیں فروخت کے لیے شاپنگ مال میں پیش کیا گیا ۔ واضح رہے کہ اس کیک کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم امدادی مقاصد کے لیے وقف کی گئی ہے۔