درخت کی آوازیں سننےکادلچسپ تجربہ
لاہور: درخت جاندار ہیں یہ تو سب جانتے ہیں لیکن نئی ریسرچ کے مطابق درخت باتیں بھی کرتے ہیں۔لاہور کی ایک آرٹسٹ نے درختوں کی آواز خود بھی سُنی اور لوگوں کو بھی سُنارہی ہیں ۔
درختوں کے سائے میں بیٹھنا، اُن کے پاس سے گزرناتقریباً ہم سب کی روز مرہ زندگی کا معمول ہے تو جن سے برسوں کی شناسائی ہے،ان کی آوازسننا بھی دلچسپ لمحہ ہوتاہے۔
درخت میں ایک خاص ڈیوائس لگاکر الیکٹرو میگنیٹک فریکوئنسی کےذریعے اردگرد کے ماحول کوآوازمیں تبدیل کرکےسناجاتاہے۔
یہ سب بہت حیرت انگیز اور دلچسپ ہوتاہے۔ اس اندازسے درخت کے اطراف ہونےوالی آوازوں کو سناجاسکتاہے۔