خبرنامہ

دریائے نیل کے خشک ہونے کا خطرہ

قاہرہ ۔ (ملت آن لائن) افریقی مطالعات کے مرکز کے ماتحت اقتصادی جیولوجیکل کے پروفیسر (عباس شراقی) نے انکشاف کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں موسمی تبدیلیوں سے دریائے نیل کو بھاری نقصان ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں اضافے کے باعث مصر میں پانی کی قلت ہوگی۔ بارش پر بھی منفی اثر پڑیگا۔ چاول اور گندم کی فصلیں زبردست درجہ حرارت برداشت نہیں کرسکیں گی۔ پانی کے خراب استعمال سے زیر زمین آبی ذخائر بھی متاثر ہونگے۔