خبرنامہ

دس سال سے روزانہ پتھر کھانے والا بھارتی شہری

دس سال سے روزانہ

دس سال سے روزانہ پتھر کھانے والا بھارتی شہری

بہار:(ملت آن لائن) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرنے کے لیے دنیا بھرمیں لوگ عجیب وغریب حرکتیں کرتے رہتے ہیں لیکن بھارت کا ایک شہری گزشتہ 10 سالوں سے روزانہ ایک پتھر کھا کر انوکھا ریکارڈ بنانا چاہتا ہے۔ بھارتی ریاست بہار کے ضلع کاتہیار کے رہائشی سنیل پاسوان گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانا چاہتا ہے جس کے لیے وہ گزشتہ 10 سالوں سے روزانہ ایک پتھر (اینٹ) کھارہا ہے اور سنیل کا کہنا ہے کہ وہ تب تک ایسا کرتا رہے گا جب تک اس کا نام گنیز بک میں شامل نہیں کرلیا جاتا۔ سنیل کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے کوئلہ کھانے کا عادی تھا لیکن پھر اچانک اس نے کوئلے کی جگہ روزانہ کی بنیاد پر پتھر کھانا شروع کردیا اور اب جب تک یہ نہ کھاؤ مجھے کچھ ادھورا پن لگتا ہے حتی کہ کھانا کھالینے کے بعد بھی مجھے پتھر کھانے کی طلب ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی عرصے سے پتھر کھا رہا ہوں لیکن اس کی وجہ سے میری صحت پر کسی قسم کا اثر نہیں پڑا 30 سالہ سنیل نے کہا کہ شروع شروع میں والدین اسے پتھر کھانے سے منع کرتے تھے لیکن اب وہ بھی اس بات کے عادی ہوگئے ہیں جب کہ میری بیوی بھی اس عادت سے سخت ناراض ہوتی ہے لیکن اُس نے بھی اب مجھے روکنا چھوڑ دیا ہے۔ دوسری جانب سنیل کی بیوی کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد جب مجھے اس بات کا علم ہوا تو میں بہت حیران ہوئی اور کئی بار انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن پھر یہ سوچ کر روکنا چھوڑ دیا کہ جب سنیل خود پتھر کھانے میں خوش ہے تو میں کیا کرسکتی ہوں لیکن گزشتہ 10 سالوں میں اپنی اس عادت کے باوجود انہیں صحت کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور نہ ہی ڈاکٹر سے رجوع کیا۔