خبرنامہ

دس مشہور کمپنیز کےسائن لوگو میں چُھپے دلچسپ پیغامات

دس مشہور کمپنیز کےسائن لوگو میں چُھپے دلچسپ پیغامات

لاہور (ملت آن لائن) دنیا کی مشہور کاروباری کمپنیاں اپنی تشہیر کیلئے منفرد انداز اختیار کرتی ہیں ۔ کچھ کمپنیاں رنگوں کا امتزاج ایسا رکھتی ہیں کہ صارف کو اپنی جانب متوجہ کرلیتا ہے تو کچھ اپنے لوگوز اور ٹریڈ مارک اس انداز میں ڈیزائن کرواتی ہیں کہ ایک نظر دیکھنے کے بعد انسان ان کو ساری عمر بھول نہیں سکتا۔ ذیل میں ایسی ہی عالمی کمپنیوں کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش خدمت ہے جو قارئین کی دلچسپی کا باعث بنے گی ۔
1 FedEx
فیڈیکس کمپنی کے لوگو میں تیر کا نشان ایکس کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔
2 Formula One
فارمولا ون ریس کے لوگو میں ایف اور سپیڈ کو ظاہر کرتے سُرخ نشان کے درمیان میں ون چُھپا ہوا ہے ۔
3 TOYOTA
گاڑیاں بنانے والی جاپانی کمپنی ٹیوٹا کے لوگو میں لفظ “TOYOTA” کے تمام کریکٹر نظر آئیں گے جس کو ڈیزائن کرنے والے نے کمال مہارت سے تین اوول شکلوں سے ترتیب دیا۔
4 AMAZON
ایمازون کے لوگو میں تیر کا نشان بظاہر ای موجی سمائل لگ رہا ہے مگر یہ پوائنٹ کر رہا ہے A To Z کی طرف جس کا مطلب ہے کے ایمازون کے سٹور پر اے سے زیڈ تک ہر چیز موجود ہے۔
5 APPLE
امریکہ کی مشہور زمانہ کمپنی ایپل کا لوگو “آدم اور ہوا “کی کہانی میںآدم علیہ السلام کے ممنوعہ پھل کھانے سے ماخوذ ہے ، جسے کھانےکی سزا میں آدم علیہ السلام اور اماں حوا کو سزا کے طور پر زمین پربھیجا گیا تھا، ایپل کے لوگو میں سیب کی تصویر پر کاٹنے کا نشان ہے۔
AUDI
لوگ اکثر حیران ہوتے ہیں کے AUDI گاڑیوں کے لوگو میں چار سرکل کس لیے ہوتے ہیں۔ یہ چار سرکل چار
کمپنیز کے اتحاد کو ظاہر کرتے ہیں Auto Union Consortium کے نام سے یہ اتحاد ان چار کمپنیوں کے مابین 1932 میں ہوا۔
1. DKW
2. HATCH
3. WANDERER
4. AUDI
7 ADIDAS
کھیلوں سے مطلق اشیا بنانے والی مشہور کمپنی ADIDAS کے اس لوگو میں تین عمودی سٹریپس پہاڑ کی اور
مشکل راستے کی علامت ہیں جبکہ ADIDAS مخفف ہے ” All Day I discuss About Support ”
8 VOLKSWAGON
Volkswagon جرمنی کی گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی ہے اس کے لوگو میں V یعنی “Volks” جرمن لوگوں کو ظاہر کرتا ہے
جبکہ W یعنی “Wagon” گاڑی کےلیے ہے یعنی جرمن لوگوں کی گاڑی۔
9 COCA-COLA
کوکاکولا کے لوگو میں O ڈنمارک کے جھنڈے کا نشان ہے جس بات کا ادراک کوکاکولا کو بہتبعد میں ہوا لیکن پتہ چلنے ہر ڈنمارک ائرپورٹ پر کوکا کولا نے Well come with Flag نام سے ایک بہتبڑی اشتہاری مہم چلائی اور خوب مال بنایا۔
10 SONY VAIO
سونی وائیو کمپنی کے لوگو میں ویو سمبل اینا لوگ کو ظاہر کرتا ہے جبکہ IO ڈیجیٹل کا نشان ہے۔