خبرنامہ

دلہا دلہن شادی کیلئے ‘خطروں کے کھلاڑی’ بن گئے

دلہا دلہن شادی کیلئے 'خطروں

دلہا دلہن شادی کیلئے ‘خطروں کے کھلاڑی’ بن گئے

اکثر(ملت آن لائن) وبیشتر شادیاں، ہالز یا بینکوئیٹ میں ہوتی ہیں لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے نت نئی جگہوں اور مقامات کا انتخاب کرتے ہیں۔ ایسے ہی ایک امریکی جوڑے نے 400 فٹ اونچی پہاڑیوں کے درمیان شادی کی، جن کی تصاویر نے سب کو دنگ کردیا۔ ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق ریان اور کمبرلے نامی جوڑے نے اپنی شادی کے لیے 400 فٹ اونچی یوٹاہ کی پہاڑیوں کا انتخاب کیا، جہاں پہاڑیوں کے درمیان جالی (نیٹ) باندھی دی گئی، جس پر کھڑے ہوکر دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ جوڑے نے اپنی شادی کے لیے 400 فٹ اونچی یوٹاہ کی پہاڑیوں کا انتخاب کیا—۔فوٹو/ بشکریہ ڈیلی میل پہاڑیوں کے درمیان لگائی گئی جالیوں کو مضبوطی سے چاروں اطراف سے باندھا گیا تھا تاکہ خوشگوار موقع پر کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔ جالیوں کو مضبوطی سے چاروں اطراف سے باندھا گیا تھا یوٹاہ کی 400 فٹ بلند پہاڑیوں کے درمیان جالی کا استعمال کرکے راستہ بنایا گیا تاکہ دلہن آسانی سے وہاں جاسکے اور کھڑی رہ سکے۔ جوڑے نے اپنی انوکھی انداز کی شادی پر تمام دوستوں اور اہل خانہ کو بھی مدعو کیا تھا—۔فوٹو/ بشکریہ ڈیلی میل دونوں نے اپنی انوکھی انداز کی شادی پر تمام دوستوں اور اہل خانہ کو بھی مدعو کیا تھا تاہم کچھ افراد نے شادی انجوائے کرنے کے ساتھ بیس جمپنگ کا بھی مظاہرہ کیا۔ کچھ افراد نے شادی انجوائے کرنے کے ساتھ بیس جمپنگ کا بھی مظاہرہ کیا—۔فوٹو/ بشکریہ ڈیلی میل شادی کی تمام تصاویر فوٹو گرافر ایبی ہیری نے لیں، جن کا کہنا تھا کہ اس شادی کی تصاویر لینے میں انہیں بے حد مزہ آیا اور واقعی یہ ایک انوکھی شادی تھی۔