دلہا نے ایسا کیا مطالبہ کردیا کہ لڑکی والوں نے دلہا ہی گنجا کردیا !
اسلام آباد (ملت آن لائن) بھارت میں شادی کی تقریب میں دلہن کے گھر والوں نے دولہا مونڈھ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ایک گائوں چنڈ والا میں شادی والے دن لڑکی والوں نے دولہا کو ایک نئی موٹر سائیکل تحفے میں دی لیکن دولہے نے لڑکی والوں سے 2موٹر سائیکلوں کا مطالبہ کر دیا۔ لڑکی والوں نے اسے سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر وہ اپنی ضد پر قائم رہا اور دلہن کے والد سے بدتمیزی بھی کر بیٹھا جس پر دلہن نے اپنے ہونیوالےلالچی شوہر کی لالچ اور اپنے والد کیساتھ روا رکھنے جانیوالا برا رویہ دیکھتے ہوئے اس کیساتھ جانے سے انکار کر دیا اور دولہا کے خلاف شکایت درج کروا دی ۔ دلہن کے عزیزوں نے صرف اسی پر بس نہ کی بلکہ لڑکے والوں سبق سکھاتے ہوئے دولہا اور اس کے بھائیوں کو گنجا کرنے کے بعد جوتوں کے ہار پہنا کر واپس بھیج دیا۔ اس موقع پر پولیس بھی لالچی دولہا اور باراتیوں کے ساتھ سختی سے پیش آئی اور گھر واپس جانے سے پہلے لڑکی والوں سے معافی مانگنے کا کہا۔