خبرنامہ

دلہا نے شادی کے 15 منٹ بعد ہی دلہن کو طلاق دے دی

دلہا نے شادی کے 15 منٹ بعد ہی دلہن کو طلاق دے دی
قاہرہ:(ملت آن لائن) مصرمیں دلہا نے چوری پکڑی جانے پر شادی کے 15 منٹ بعد ہی دلہن کو طلاق دے دی۔ مصرکے دارالحکومت قاہرہ کے مشرق میں واقع علاقے المرج میں دلہا نے دلہن کوشادی کے محض 15 منٹ بعد ہی طلاق دے دی۔ نکاح کے بعد دلہا ایک دم غائب ہوگیا جس کے دیکھنے دلہن خود اٹھی تو اسے دلہا دوسرے کمرے میں ایک عورت کے ساتھ پایا گیا۔ دلہا کے ساتھ کمرے میں موجود عورت رقاصہ تھی اور دونوں کے درمیان گفتگو سے اندازہ ہوا کہ ان کا آپس میں پرانا تعلق ہے۔ اس دوران دلہے نے چوری پکڑے جانے پر دلہن کو طلاق دی اور فوری طور پر وہاں سے فرار ہوگیا تا کہ اسے لوگوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پولیس نے رقاصہ کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے جب کہ دلہے کی بھی تلاش جاری ہے۔دلہن نے پولیس کوبیان میں کہا کہ نکاح کے محض 15 منٹ بعد دلہا کو اُس کی محبوبہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا، جس پررقاصہ نے مجھے زد وکوب بھی کیا اور کہا کہ میں تم کو اپنا عاشق چھیننے نہیں دوں گی۔