خبرنامہ

دمشق میں روسی سفارت خانہ ایک بار پھر راکٹوں کے نشانے پر

دمشق۔ 04 فروری (ملت+اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں اس کے سفارت خانے کو ایک بار پھر راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ماسکو سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم افراد کی طرف سے گذشتہ روز دمشق میں روسی سفارت خانے پر دو راکٹ داغے گئے۔ ایک راکٹ سفارت خانے کے دفتر اور رہائش گاہوں کے درمیان گر کر پھٹا اور دوسرا 20 میٹر دور سفارت خانے کے داخلی راستے میں گرا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی سفارت خانے کو دہشت گردوں کی طرف سے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے روس کی دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر نہیں ہوگی۔