خبرنامہ

دنیا کا بڑا اور شفاف ہیرا‘ساڑھے 3 ارب روپے میں نیلام

جنیوا(ملت آن لائن) دنیا کا سب سے بڑا شفاف ہیرا ریکارڈ 3 ارب40 کروڑ روپے میں نیلام کر دیا گیا ۔ شفاف ہیرے کی نیلامی میں یہ ایک ریکارڈ ہے ، یہ ہیرا 163 اعشاریہ چارایک قیراط وزن کا حامل ہے ۔ اسے سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والی ایک نیلامی میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر یعنی تقریباً ساڑھے تین ارب روپے میں نیلام کردیا گیا ، یہ کسی بھی شفاف ہیرے کی نیلامی کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے ۔ ابھی تک ہیرے کو خریدنے والے شخص کا نام سامنے نہیں آسکا اور بولی میں کامیاب ٹھہرنے والے فرد کی شناخت کو چھپایا گیا ہے ۔

کسی بھی ایونٹ یا شادی بیاہ کے موقع پرآج کل سیلفی اور منفرد انداز میں فوٹو شوٹ کروانے کا بخار ہر ایک کے سر پر سوار ہے جس کے لئے لوگ خطرناک انداز اپنا کر اپنی جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں ۔ تصاویر میں نظر آنے والے چین کے اس دولہا دلہن کو ہی دیکھ لیں جوبلندو بالا پہاڑ پر لٹک کر تصاویر بنوا رہے ہیں۔ چین سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے بہترین لیکن خطرناک فوٹو شوٹ کیلئے چین میں واقع 135 میٹر بلند اور 319 میٹر لمبے پہاڑ کا انتخاب کیا
اور اُس پر چڑھ کر اپنی زندگی کی نئی شروعات کے لمحات خطرناک انداز میں کیمرے کی آنکھ میں قید کروائے اور اپنے اس اقدام سے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا ۔