خبرنامہ

دنیا کا خطرناک ترین جھولا

دنیا کا خطر

دنیا کا خطرناک ترین جھولا

لاہور(ملت آن لائن) آپ نے دنیا بھر کے ایڈونچر پارکس میں موجود خطرناک جھولوں کے بارے میں سنا اور انہیں دیکھا ہوگا لیکن آج جس جھولے کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں اسے دیکھ کر یقیناً آپکی ریڑھ کی ہڈی میں سرد سی لہر دوڑ جائیگی۔ امریکی ریاست کولو راڈو کے پہاڑی علاقے میں واقع ماؤنٹین پارک میں اس خطرناک جھولے پر بیٹھنا یا تو آپکی زندگی کا ناقابل فراموش خوشگوار تجربہ ہوسکتا ہے یا ساری عمر نہ بھول سکنے والا کوئی بھیانک خواب۔ ایک پہاڑ کی چوٹی سے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 200 فٹ نیچے جانیوالا یہ جھولا بڑے بڑے دلیروں کو خوف کے مارے چلانے پر مجبور کردیتا ہے۔ چند منٹوں پر مبنی اس مختصر سفر میں آپ خود کو بلند پہاڑی سے نہایت برق رفتاری کیساتھ نیچے زمین کی طرف جاتے ہوئے محسوس کرینگے۔

………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…جوڑے کی شادی کی انوکھی تقریب

لاہور: (ملت آن لائن) رپورٹ کے مطابق ریان اور کمبرلے نے اپنی شادی کیلئے یوٹاہ کی پہاڑیوں کا انتخاب کیا جہاں پہاڑیوں کے درمیان جالی (نیٹ) باندھ دی گئی جس پر کھڑے ہوکر دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ۔پہاڑیوں کے درمیان لگائی گئی جالیوں کو مضبوطی سے چاروں اطراف سے باندھا گیا تھا تاکہ خوشگوار موقع پر کوئی حادثہ پیش نہ آئے ۔ دونوں نے اپنی انوکھی شادی پر تمام دوستوں اور اہل خانہ کو بھی مدعو کیا تھا ۔ ایک امریکی جوڑے نے 400 فٹ اونچی پہاڑیوں کے درمیان شادی کی جن کی تصاویر نے سب کو دنگ کردیا ۔