دنیا کا سب سے لمبا شخص اور 2 فٹ کی خاتون
لاہور(ملت آن لائن) آج کل مصر میں دنیا کے سب سے طویل القامت شخص اور سب سے پست قامت خاتون توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ جہاں گزشتہ روز اہرامِ مصر کی سیر کے بعد دونوں نے پریس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ پریس کانفرنس میں جہاں لمبومیاں خوب سوٹ بوٹ میں شریک ہوئے وہیں چھٹکی جیوتی نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی اوراپنی والدہ کیساتھ سٹیج پر پہنچی۔ دونوں نے نہایت پر اعتمادی سے پریس کانفرنس میں شرکت کی اور مصرکے دورے کی تفصیلات بتائیں، واضح رہے ان کی اہرام مصرکی تصاویر سوشل میڈیا پربھی وائرل ہیں۔ دونوں نے مصر میں ملاقات کی جہاں انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اپنے دورے کی تفصیلات بھی بتائیں
…………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…سوئٹزر لینڈ میں ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کاآغاز
سوئٹزر لینڈ (ملت آن لائن) سوئٹزر لینڈ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی رنگا رنگ سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا بھر سے کئی ماہر کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جبکہ اس دلچسپ فیسٹیول کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں افرادنے اس حسین وادی کا رخ کیا ہے ۔ فیسٹیول میں آسمان رنگ بر نگے اور منفرد اندا ز کے عظیم الشان غبا روں سے سجا ہوا دکھائی دیاجہاں بلند پہاڑوں میں بادلوں کے درمیان غباروں نے اُڑان بھری۔فیسٹیول کے دوران دنیا بھر سے ماہر کھلاڑی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے اس فیسٹیول میں حصہ لے رہے ہیں اس مو قع پرمتعدد افراد ہاٹ ایئر بیلونز کو اپنے ہاتھوں سے سجا کر آسمان کی بلندی پر منفرد سفر کر کے نہ صرف پورے شہر کی سیر کر تے رہے بلکہ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر اس فیسٹیول کے یادگار لمحات کو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کرتے رہے۔ یہ رنگا رنگ فیسٹیول 4فروری تک اپنی رعنائیاں بکھیر کر ختم ہوجائیگا ۔