خبرنامہ

دنیا کا سب سے موٹا بچہ چلنے کے قابل ہوگیا

دنیا کا سب

دنیا کا سب سے موٹا بچہ چلنے کے قابل ہوگیا

لاہور: (ملت آن لائن) انڈونیشیا میں دنیا کے موٹے ترین بچے کے طور پر پہچانا جانیوالا 12 سالہ آریا برمانا آخر کار اپنے پاؤں پر چلنے کے قابل ہو گیا۔ اس کا وزن 195 کلو گرام ہے۔ دو برس قبل دس سال کی عمر میں برمانا کا وزن 121 کلو گرام کے قریب تھا وہ خود سے چلنے اور نارمل انداز سے زندگی گزارنے پر قدرت نہیں رکھتا تھا۔غذائی ماہرین کی مدد اور معدے کے آپریشن کے ذریعے بڑی حد تک وزن کم کرنے کے بعد برمانا بہت سے کام کرنے کے قابل ہو گیا ہے وہ اب سکول جانے اور ٹینس بال سے کھیلنے کی قدرت رکھتا ہے۔ برمانا کی والدہ رقیہ سومانتری اور والد آدی سومانتری اپنے بیٹے کی زندگی میں آنیوالی اس مثبت تبدیلی پر بیحد مسرور ہیں۔

………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…صرف ایک ڈالر کے عوض گھر خریدیں

میلان: (ملت آن لائن) اگر آپ اٹلی کے ایک خوبصورت گاؤں میں گھر بنانا چاہتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ وہاں 200 گھر برائے فروخت ہیں اور ان میں سے ہر ایک کی قیمت صرف ایک ڈالر ہے۔ جزیرہ سارڈینا کے علاقے باربیگیا کے پاس اولولائی نامی گاؤں سے لوگ دوسرے مقامات جا رہے ہیں، جس سے یہاں کی آبادی 1300 افراد تک رہ گئی ہے اور انہیں ڈر ہے کہ کہیں یہ علاقہ خالی ہو کر بھوت نگر نہ بن جائے۔ معاہدے کے مطابق گھر خریدنے والے کو تین سال کے اندر اندر اسکی مرمت کرانا ہو گی، جس پر کم ازکم 40 لاکھ روپے لاگت آئیگی۔ معاہدے کے مطابق گھر خریدنے والے کو تین سال کے اندر اندر اسکی مرمت کرانا ہو گی۔