دنیا کا طاقتور ترین انسان
کیف:(ملت آن لائن)یوکرائن کے پاور لفٹر نے ایک صحتمند گھوڑے کو اٹھا کر تیز قدموں سے چلنے کا کامیاب مظاہرہ کرکے دنیا کو حیران کر دیا۔ ہزاروں برس سے انسان گھوڑے پر سواری کرتا ہے لیکن یوکرائن کے پاور لفٹر نے جانوروں کو خود پر سوار کرکے یہ روایت توڑدی۔ اس سے قبل وہ خود پر سے ٹرک گزارنے سمیت متعدد کرتب دکھاچکے ہیں جن میں لوہے کی سلاخوں کو موڑنا، لکڑی پر ہاتھ سے کیل ٹھونکنا شامل ہیں جب کہ گھوڑوں کو اٹھانے کا سلسلہ انہوں نے حال ہی میں شروع کیا ہے اور اب انہیں یوکرائن کا قوی ترین انسان کہا جاتا ہے۔ایک بالغ گھوڑے کو ہوش کی حالت میں اٹھانا خود کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے کیونکہ معمولی غلطی سے گھوڑا بدک سکتا ہے یا پھر توازن خراب ہونے سے گھوڑے سمیت خود اٹھانے والا بھی گرسکتا ہے۔ اسی لیے گھوڑے کو خود پر سوار کرانے کی ان کی ویڈیو اور تصاویر بہت مقبول ہورہی ہے۔وکی پیڈیا پر ان کے پیج پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ اب تک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 63 اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں۔ 38 سالہ دمیترو اپنے کرتبوں کے علاوہ یوکرائن کی آزادی کے لیے بھی سرگرم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں طاقت کے مظاہروں کے لیے بہت کم وقت ملتا ہے۔
ہزاروں برس سے انسان گھوڑے پر سواری کرتا ہے لیکن یوکرائن کے پاور لفٹر نے جانوروں کو خود پر سوار کرکے یہ روایت توڑدی۔ اس سے قبل وہ خود پر سے ٹرک گزارنے سمیت متعدد کرتب دکھاچکے ہیں جن میں لوہے کی سلاخوں کو موڑنا، لکڑی پر ہاتھ سے کیل ٹھونکنا شامل ہیں جب کہ گھوڑوں کو اٹھانے کا سلسلہ انہوں نے حال ہی میں شروع کیا ہے اور اب انہیں یوکرائن کا قوی ترین انسان کہا جاتا ہے۔ایک بالغ گھوڑے کو ہوش کی حالت میں اٹھانا خود کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے کیونکہ معمولی غلطی سے گھوڑا بدک سکتا ہے یا پھر توازن خراب ہونے سے گھوڑے سمیت خود اٹھانے والا بھی گرسکتا ہے۔ اسی لیے گھوڑے کو خود پر سوار کرانے کی ان کی ویڈیو اور تصاویر بہت مقبول ہورہی ہے۔وکی پیڈیا پر ان کے پیج پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ اب تک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 63 اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں۔