دنیا کی خوبصورت ترین فوجی
نیویارک: (ملت آن لائن) میدان جنگ میں برسرپیکار جنگجو عموماً اپنی دلیری کے باعث شہرت حاصل کرتے ہیں لیکن اس امریکی خاتون فوجی کو دیکھئے جو اپنے حسن کے جلوے دکھا کر بڑے بڑے سورمائوں کو ڈھیر کر رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق “لارن وکٹوریا” نامی یہ لڑکی افغانستان میں 2011 سے 2012 کے درمیان تعینات رہ چکی ہیں جہاں وہ 485 ملٹری پولیس کمپنی میں فرائض سرانجام دیتی تھیں۔ فوج کی نوکری چھوڑنے کے بعد انہوں نے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی شروع کر دی۔
مسلح ماڈلنگ کے ساتھ وہ یونیورسٹی آف نیواڈا میں تعلیم بھی حاصل کررہی ہیں۔ اس انوکھی ماڈلنگ کے بارے میں لارن کا کہنا ہے کہ ہتھیار میرے لئے آرٹ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آپ انہیں ڈیزائن کرسکتے ہیں، اپنی مرضی کے مطابق ان میں تبدیلیاں کرسکتے ہیں اور ان کے ساتھ ماڈلنگ تو بہت ہی دلکش لگتی ہے ۔