خبرنامہ

دنیا کی سب سے مرچیلی آئس کریم

دنیا کی سب سے مرچیلی آئس کریم

سکاٹ لینڈ (ملت آن لائن) آئس کریم کا نام سنتے ہی ذہن میں میٹھی، ٹھنڈی اور کریم سے بھرپور فرحت بخش شے کا تصور آتا ہے لیکن سکاٹ لینڈ میں دنیا کی سب سے تیز مرچوں والی آئس کریم بنائی گئی ہے جسے ماہر ترین شیف نے تیار کیا ہے۔ اس آئس کریم کو ڈیول بریتھ یعنی شیطانی سانس کا نام دیا گیا ہے جس میں دنیا کی انتہائی تیز مرچوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس لحاظ سے یہ دنیا کی سب سے خطرناک آئس کریم بھی ہے۔ مرچوں کو ناپنے کا پیمانہ سکوویل سکیل کہلاتا ہے اور یہ آئس کریم اس وقت 15 لاکھ سکوویل یونٹ رکھتی ہے۔ سکاٹ لینڈ کے آلڈ وچ کیفے اینڈ آئس کریم پارلر کے مارٹن بینڈونی نے یہ آئس کریم تیار کی ہے۔ ان کے مطابق یہ آئس کریم ایک عرصے تک اطالوی شیف نے خفیہ رکھی اب ہر سال ایک مرتبہ یہ آئس کریم بنا کر اسے کھانے والے کا حوصلہ دیکھا جاتا ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد نے آئس کریم میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

………………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…دبئی میں پانی پر تیرتا کچن

لاہور(ملت آن لائن) دبئی میں پانی پرتیرتے کچن کا آغازکردیا گیا ہے ۔ گھروں ہی میں نہیں ریسٹورنٹس میں بھی جدید سہولتوں سے آراستہ باورچی خانے ہر شہر کے گلی کوچوں میں بکھرے ہوئے ہیں لیکن پانی پر تیرتا کچن شاید ہی کبھی کسی نے دیکھا ہو۔ دبئی میں دنیا کی پہلی فلوٹنگ کچن سروس کا آغاز کردیا گیا ہے جو جیٹ سکیئر، ملاحوں اور ایڈونچر کے شوقین بوٹنگ کرتے افراد کو کھانا پہنچائے گا۔ دبئی کے پام بیچ پرشروع ہونے والی اس انوکھی سروس میں سمندر کے بیچ تیرتے سالٹ بے نامی کچن سے کھانے کے مزے اُڑانے کیلئے دو طریقہ کار مختص کیے گئے ہیں۔ ایک طریقہ مخصوص جھنڈے کو لہرانے کا ہے جبکہ دوسرے طریقے میں خود فلوٹنگ کچن تک آکر برگر، چائے، کافی و مزیدار کھانوں کے مزے اُڑائے جا سکتے ہیں۔ دبئی میں دنیا کی پہلی فلوٹنگ کچن سروس کے ذریعے جیٹ سیکئر ، ملاحوں اور بوٹنگ کرنے والوں کو کھانا پہنچایا جائے گا