دنیا کی سب سے ننھی بلی
لاہور: (ملت آن لائن) کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں ایک نہایت ننھی اور چھوٹے قد والی بلی بھی پائی جاتی ہے جسے دیکھ کر اس پر کسی بلونگڑے کا گمان ہوتا ہے؟۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی سیریز بگ کیٹس کے تحت اس نایاب بلی کی خوبصورت فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں ایک ننھی سی بلی جنگل میں بھاگتی دوڑتی نظر آرہی ہے ۔ رسٹی سپاٹیڈ کیٹ نامی یہ بلی صرف سری لنکا اور بھارت کے جنگلات میں پائی جاتی ہے ۔ اس بلی کا وزن صرف 1 کلو گرام ہوتا ہے۔
بلی کی یہ قسم دنیا کے نایاب ترین جانوروں میں سے ایک ہے ۔ اس ننھی بلی کی آنکھیں ہماری آنکھوں سے 6 گنا زیادہ تیز ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جنگلی بلی ہے اور یہ جنگل میں خود اپنا شکار ڈھونڈنے کی عادی ہے ۔