خبرنامہ

دنیا کے بہترین ائیرپورٹ پر کون کون سی سہولتیں میسر ہیں؟

دنیا کے بہترین ائیرپورٹ پر کون کون سی سہولتیں میسر ہیں؟
لاہور:(ملت آن لائن) ائیر پورٹ پر اکثر فلائٹس تاخیر کا شکار ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ان انتظار کی گھڑیوں میں ایک ائیرپورٹ پر کھانے اور خریداری کے علاوہ تفریح کےکیا ذرائع ہو سکتے ہیں؟ سنگاپور کا چھانگی ائیرپورٹ اپنے مسافروں کو وہ سب سہولتیں دیتا ہے جو دنیا کے کسی اور ائیرپورٹ پر نہیں ملتیں۔چھانگی ائیرپورٹ پر مسافروں کی تفریح کے لیے بہت سی سہولتیں میسر ہیں۔ ان سہولتوں میں فری وائی فائی کے علاوہ ایک فری سنیما، سوئمنگ پول، تتلی گھر، مساج سینٹر، سنوز لائونج اور کئی دیگر بھی شامل ہیں۔سنگاپور کے مشرق میں ایک علاقے چھانگی کا چھانگی ائیرپورٹ دنیا کے بہترین ائیرپورٹ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ چھانگی ائیرپورٹ سے لوگ صرف سفر ہی نہیں کرتے بلکہ وہ یہاں تفریح کی غرض سے بھی آتے ہیں۔ کئی طلبہ اپنی پڑھائی کے لیے چھانگی ائیرپورٹ پر موجود کیفے کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس طرح کئی خاندان صرف تفریح کی غرض سے چھانگی ائیرپورٹ کا رُخ کرتے ہیں۔بچوں کے لیے اس ائیرپورٹ کے ہر ٹرمینل پر ایڈونچر پلے گرائونڈ، ٹی وی لائونج اور ویڈیو گیم کی سہولتیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرمینل ایک پر سوشل ٹری نامی ایک کمپیوٹر بھی موجود ہے جس پر مسافر اپنی تصاویر لے کر محفوظ کر سکتے ہیں۔ چھانگی ائیرپورٹ پر آرٹ گیلری اور میک اپ آرٹسٹ بھی موجود ہیں۔ آرٹ کے شوقین افراد یہاں پر دنیا کا بہترین آرٹ دیکھ کر اپنے شوق کی تسکین کرسکتے ہیں۔چھانگی ائیرپورٹ اپنے افتتاح سے لے کر اب تک دنیا کے بہترین ائیرپورٹ ہونے کے 500 ایوارڈ اپنے نام کر چکا ہے۔