خبرنامہ

دنیا کے سب سے بڑے ریگستان صحارا کے رقبے میں 10 فیصد اضافہ

دنیا کے سب سے بڑے ریگستان صحارا کے رقبے میں 10 فیصد اضافہ

لاہور: (ملت آن لائن) 92لاکھ مربع کلومیٹر پر محیط دنیا کے سب سے بڑے افریقی ریگستان صحارا کے رقبے میں دس فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا، گذشتہ ایک صدی کے دوران ہونے والا اضافہ پاکستان کے رقبے سے بھی زیادہ ہے۔ سو سال کے دوران دنیا کے سب سے بڑے ریگستان صحارا کے رقبے میں دس فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ تحقیق کے مطابق صحارا جنوب کی طرف حرکت کر کے سوڈان اور چاڈ کے ٹراپیکل علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جس سے سرسبز علاقے خشک ہو رہے ہیں۔ صحارا کا کل رقبہ 92 لاکھ مربع کلومیٹر ہے جب کہ اس میں گذشتہ ایک صدی کے دوران ہونے والا اضافہ پاکستان کے رقبے سے بھی زیادہ ہے۔ تحقیق کے مطابق رقبہ کا تعلق ماحول میں گرین ہاؤس گیسوں کی بڑھتی ہوئی مقدار سے ہے۔
………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…سمندر میں کھو جانے والا کیمرا 2 سال بعد اصل حالت میں مل گیا

ٹوکیو: (ملت آن لائن) جاپان کی سیرانا ایک ایسی خوش قسمت لڑکی ہے ، جس کا سمندر میں کھو جانے والا کیمرا 2 سال بعد تائیوان کے ساحل پر ملا اور حیرت انگیز طور پر واٹر پروف کیسنگ کی وجہ سے وہ محفوظ رہا۔ طلبہ کا گروپ صفائی کے لیے ایک روز تائیوان کے ساحل پر اپنے استاد مسٹر لی کے ساتھ موجود تھا کہ ایک 11 سالہ بچے کو سیرانا کا وہی کیمرا ملا، جو 2 سال قبل سمندر میں گر گیا تھا۔ اگرچہ کیمرے پر سیپیاں، پتھر اور سمندری گندگی لگی ہوئی تھی لیکن دلچسپ بات یہ تھی کہ اس کے اندر ڈیٹا یعنی تصاویر صحیح سلامت موجود تھیں۔ اس کیمرے کو جب آن کیا گیا تو اس میں سیرانا کی تصاویر ملیں، جس کے بعد کیمرے کے اصل مالک کو ڈھونڈنے کے لیے ان تصاویر کے ساتھ جاپانی اور چینی زبان میں سٹیٹس ڈال کر انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا۔ کیمرے کی مالک تک پہنچنے سے قبل ایک ہی دن میں اس پوسٹ کو 10 ہزار بار شیئر کیا گیا۔ آخرکار یہ پیغام کیمرے کی مالکن سیرانا تک پہنچ گیا جس پر وہ خوشی سے پھولے نہیں سمائیں۔