خبرنامہ

دنیا کے پہلے زیرِ آب شہر کی تعمیر

ماہرین ایک طویل عرصے سے سمندر کی سطح میں ہونے والے اضافے کو زمین کے لیے خطرہ قرار دیتے آرہے ہیں اور اب اسی خطرے کو مدِںظر رکھتے ہوئے جاپان ایک ایسے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت سمندروں کی گہرائی میں شہر تعمیر کیے جائیں گے-

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی شمیزو کارپوریشن سمندروں کی گہرائی میں شہروں کی تعمیر کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کا نام اوشین اسپائرلز رکھا گیا ہے-

کمپنی کے مطابق اگر اس منصوبے پر کام کا باضابطہ آغاز ہوجاتا ہے تو اس کی تکمیل پر 26 ارب ڈالرز کی لاگت آ سکتی ہے- اور یہ شہر ٹوکیو کے ساحلوں پر 16400 فٹ گہرائی میں تعمیر کیا جائے گا-

کمپنی کا کہنا ہے کہ “ سمندر کی گہرائی میں ایسی ٹربائنز نصب کی جائیں کی جو سمندر کے پانی سے بجلی بنائیں گی اور اس شہر کی آبادی 5 ہزار افراد پر مشتمل ہوگی جبکہ بجلی کی پیداوار اتنی ہوگی کہ شہر کی آبادی کے لیے کافی ہوگی“-

اس شہر کے اندر گیند نما عمارات تعمیر ہوں گی جن میں رہائش اختیار کرنے کے علاوہ دفاتر٬ لباریٹریز٬ ریسٹورنٹس اور تعلیمی ادارے بھی قائم کیے جاسکیں گے-