دوسری شادی کرنےوالے اماراتی شہریوں کو ہاؤس الاؤنس ملے گا
ابو ظہبی (ملت آن لائن) متحدہ عرب امارات کی وزارت انفراسٹرکچر نے امارات میں غیر شادی شدہ خواتین کی پریشانی حل کرنے کے لیے اماراتی مردوں کو شاندار پیشکش کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر انفرسٹرکچر ڈاکٹر عبداللہ نے فیڈرل کونسل کے اجلاس میں اعلان کیاہے کہ جو اماراتی شہری دو شادیاں کریگا اس کو ہاؤس الاؤنس ملے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری بیوی کے لیے وہی سہولیات فراہم کی جائیں گی جو پہلی بیوی کے لیے دی جاتی ہیں ۔متحدہ عرب امارات میں دوران ملازمت 90 ددن کی چھٹی مل سکتی ہے ، قوانین فیڈرل کونسل کے ایک اور رکن کا کہناتھا کہ یہ اچھا فیصلہ ہے اس سے امارات میں غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد میں کمی آئے گی ۔ ایسی خواتین کی عمر تیس سال سے زائد ہوجائے تو شادی ہونا مشکل ہو جاتی ہے ۔ فیڈرل کونسل میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ دوسری شادی کرنے والی خاتون کو پہلی بیوی کے ساتھ ملحقہ گھر دیا جائے لیکن اس تجویز کو مسترد کردیا گیا کہ اس سے دوسری شادی کرنے والی خاتون کا حق مارا جائے گا۔ اماراتی شہری کی دوسری بیوی کو بھی وہی سہولیات ملیں گی جو پہلی بیوی کو ملتی ہیں ۔ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کے نئے قانون نے غیر ملکیوں کی پریشانی بڑھا دی