خبرنامہ

دو رنگی آنکھوں والی جڑواں بلیاں

دو رنگی آنکھوں والی جڑواں بلیاں

لاہور:(ملت آن لائن)بلیاں کسے پسند نہیں ہوتیں۔ سفید، بھوری، نارنجی رنگوں کی خوبصورت اور صاف ستھری بلیوں کو ہر شخص پسند کرتا ہے۔

روس کے شہر پیٹرس برگ میں ایک شخص کے پاس ایسی سفید بلیاں موجود ہیں جو جڑواں ہیں۔

ان بلیوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان کی آنکھیں دو رنگی ہیں۔ دونوں بلیوں کی دونوں آنکھیں ایک ہی جیسی ہیں جو انہیں بے حد حسین اور منفرد بناتی ہیں۔

آئرس اور ابیس نامی ان بلیوں کے مالک نے ان کا سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بھی بنایا ہے جسے کئی لاکھ افراد فالو کرتے ہیں۔

آئیے آپ بھی ان بلیوں سے ملیئے۔