خبرنامہ

دہشتگردی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے: اقوام متحدہ

نیویارک (ملت آن لائن + آئی این پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹو نیو گوٹریس نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے نہ جوڑا جائے،داعش اورالقاعدہ کے اقدامات اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب لیگ سربراہ کانفرنس سے خطاب میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انٹو نیو گوٹریس نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے نفرت انگیز اقدامات کو اسلام کے ساتھ جوڑنا، اسلام مخالف نفرت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اس جال میں آ گئے ، وہ داعش اور القاعدہ کے قابل نفرت اقدامات کو اسلام سے جوڑتے ہیں حالانکہ یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں ۔