خبرنامہ

دہشت گردی میں ملوث خطرناک اشتہاری گرفتار

ریاض؛ (ملت+اے پی پی) عودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے مملکت کی مشرقی گورنری القطیف میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری دہشت گرد کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نیبتایا کہ ایک مقامی شدت پسند اور اشتہاری حسین محمد الفرج کو القطیف میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران پکڑا گیا۔ گرفتار ہونے والا شدت پسند ملک میں دہشت گردی، تخریب کاری، معصوم شہریوں پر فائرنگ کرنے، پبلک مقامات پر شرپسندی پھیلانے اور دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث رہا ہے۔ سعودی پولیس اسے ایک عرصے سے تلاش کررہی تھی اور اس کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے تھے۔