خبرنامہ

دہشت گردی کے سوتے خشک کرنا ہوں گے،سعودی عرب

پیرس (ملت + آئی این پی) سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے ٹھوس موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے دہشت گردی کے سرچشموں کو ختم کرنا ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سعودی عرب اور فرانس کے درمیان سیکیورٹی تجربات سے استفادے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے ٹھوس موقف اختیار کیا ہے۔ سعودی حکومت نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے دہشت گردی کے سرچشموں کو ختم کرنا ہوگا۔ فرانس میں منعقدہ سیکیورٹی تجربات کے تبادلے کے حوالے سے تقریب میں فرانسیسی، سعودی اور دوسرے ملکوں کے مندوبین نے شرکت کی۔اس موقع پر سعودی حکام کی طرف سے واضح کیا گیا کہ دہشت گردی کو بیخ وبن سیاکھاڑ پھینکنے کے لیے تمام ملکوں بالخصوص عراق اور شام میں دہشت گردی کے سوتے خشک کرنا ہوں گے۔سیمینار کے تین الگ ایگ سیشن منعقد کیے گئے۔ اس دوران سیاسی اسلام، دہشت گردی کی درآمد اور اس کی فنڈنگ کے طریقے اور انتہا پسند جہادی تصور اور مستقبل میں درپیش چینلنجز پر بات چیت کی گئی۔بین الاقوامی سفارتی اکیڈمی کے ڈائریکٹر میشل ڈیکلو نے کہا کہ فرانس اور سعودی عرب ایک ہی جیسی دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں۔ جہادی عناصر سعودی عرب میں بھی ہین اور فرانس میں بھی سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف انتہائی مفید مشورے دیے ہیں۔