خبرنامہ

دیواروں کے درمیان قائم چند خوبصورت شہر

قدیم دور میں رہائشیوں کو دشمنوں کے شر سے محفوظ بنانے کے لیے شہر کے اردگرد بلند و بالا دیواریں تعمیر کی جاتی تھیں- آج بھی سینکڑوں یا پھر ہزاروں سال پرانے کئی ایسے شہر موجود ہیں جن کے اردگرد یہ دیواریں قائم ہیں- تاہم اب یہ شہر دفاعی قلعوں کے بجائے ایک سیاحتی مقام کی صورت اختیار کر گئے ہیں- چند ایسے ہی خوبصورت شہروں کا ذکر ہے ہمارے آج کے اس آرٹیکل میں جو دیواروں کے درمیان قائم ہیں-

Taroudant
یہ شہر جنوبی مراکش کی وادی Sous میں واقع ہے اور اس کے چاروں اطراف میں بلند و بالا دیواریں کھڑی ہیں- یہ دیواریں لال رنگ کی مٹی سے تعمیر کردہ ہیں- بعض اوقات اس شہر کو “ چھوٹا مراکش “ بھی کہا جاتا ہے-

یہ کروشیا کا ایک خوبصورت شہر ہے اور اس شہر کی سرحد پر بھی دیواریں تعمیر ہیں- اس شہر نے 1667 میں آنے والے ایک بہت بڑے زلزلے اور 1990 میں فوجی بغاوت کا سامنا بھی کیا ہے- اس شہر کو محفوظ بنانے والی دیواروں کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے آپ سمندر کا دلکش نظارہ بھی کرسکتے ہیں- یہ شہر یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہے-

یہ پرتگال کا ایک خوبصورت قصبہ ہے جہاں تک رسائی پرتگال کے شہر Lisbon سے ممکن ہے- یہ ایک تاریخی مرکز بھی ہے اور اس قصبے کے ارگرد یہ دیواریں 11 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تھیں-

یہ ایک چینی شہر ہے جو 14 ویں صدی میں قائم کیا گیا اور دیواروں کے درمیان بنایا جانے والا یہ شہر آج بھی محفوظ حالت میں موجود ہے- اور آج بھی اس شہر کے اندر مختلف سڑکیں٬ لین٬ دکانیں اور مندر قائم ہیں-


سرحدی دیواروں میں گھرا یہ شہر فرانس میں واقع ہے اور اسے بھی یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا ہے- قرونِ وسطیٰ کے دور سے تعلق رکھنے والا یہ شہر قدیم ہونے کے باوجود آج بھی قابلِ ذکر حد تک محفوظ حالت میں موجود ہے-


قرونِ وسطیٰ کے دور سے تعلق رکھنے والا یہ شہر اٹلی میں واقع ہے اور پہاڑی چوٹی پر قائم کیا گیا ہے- اس شہر کے اردگرد بھی دیواریں موجود ہیں- اس شہر میں 11ویں صدی سے 13ویں صدی کے درمیان 14 ٹاور ہاؤس بھی تعمیر کیے گئے جو کہ امیر خاندانوں کی علامت سمجھے جاتے ہیں-


من کے اس شہر کو چھوٹی گلیوں اور بلند ٹاور کی وجہ سے “ مین ہٹن کا صحرا “ بھی کہا جاتا ہے- اس شہر کی تاریخ 1700 سال پرانی ہے- اس شہر کے اردگرد موجود دیواریں سورج کی روشنی سے خشک کردہ مٹی سے بنائی جانے والی اینٹوں کی مدد سے تعمیر کی گئی ہیں-