خبرنامہ

رحم دل خاتون نے انتہائی مہارت کیساتھ تتلی کا ٹوٹا پر جوڑ دیا

رحم دل خاتون نے انتہائی

رحم دل خاتون نے انتہائی مہارت کیساتھ تتلی کا ٹوٹا پر جوڑ دیا

ٹیکساس (ملت آن لائن) امریکا کی معروف فیشن ڈیزائنر نے رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک تتلی کا ٹوٹا ہوا پر انتہائی مہارت کے ساتھ جوڑ کر اسے پرواز کے قابل بنا دیا۔ رومی مک کلوسکی ماضی میں مونارک تتلیوں کی پرورش کرتی رہی ہیں جو دنیا میں تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔رومی مک کلوسی نے ٹوٹے پر والی تتلی کا گھریلو اشیا کی مدد سے علاج کیا اور اس کا پر جوڑ کر اسے اڑنے کے قابل بنا دیا رومی کو ایک تتلی ملی جس کا پر ٹوٹ چکا تھا، اس تتلی کو بے یار و مددگار چھوڑنے کے بجائے رومی نے اپنے کمرے کو آپریشن تھیٹرمیں بدل دیا اور گھریلو اشیا کی مدد سے اس کا پر جوڑ کر اسے اڑنے کے قابل بنا دیا۔ رومی نے بہت مہارت کے ساتھ تتلی کے پر کا پیوند لگایا۔ تولیہ، تار والا ہینگر، خاص سیمنٹ، ٹوتھ پِک، روئی، قینچی، باریک چمٹے، ٹالکم پاؤڈر اور دوسری مردہ تتلی کا پر لیا اور اسے جوڑنے کی کوشش کی، تتلیوں کے پروں میں رگیں نہیں ہوتیں اور انہیں ٹوٹنے پر کوئی تکلیف نہیں ہوتی تاہم وہ پر کے بغیر پرواز نہیں کرسکتیں۔ خاتون نے پہلے تتلی کے پر کے فالتو حصے کاٹ کر الگ کیے۔ اس کے بعد بہت مہارت سے تتلی کا پر لگا دیا گیا۔ پر لگانے کے بعد تتلی کو ایک دن تک گھر میں رکھا گیا اور اسے گھر میں تیار کردہ پھولوں کا مصنوعی شیرہ پلایا گیا۔ اگلے دن باغ میں جب تتلی کو چھوڑا گیا تو بہت آرام سے پرواز کرگئی۔