خبرنامہ

رقوم کا بحران جلد ختم ہوجائے گا: یمنی صدر

عدن: (ملت+اے پی پی) یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری رقوم کا بحران جلد ختم ہوجائے گا۔العریبہ نیوز کے مطابق صدر منصور ہادی نے عدن میں مرکزی بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بنک کو صنعاء سے عدن منتقل کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے ، حوثی باغیوں نے اس کے تمام وسائل لوٹ کھسوٹ کر ختم کردیے تھے اور بنک دیوالیہ ہوگیا تھا۔ صدر منصور ہادی نے کہا ہے کہ مالی وسائل کی کمی کے مضمرات کا جلد خاتمہ ہوجائے گا اور ان کی حکومت شہریوں اور سرکاری ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے وسائل اکٹھے کررہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی قومی اور انسانی ذمے داریوں کا احساس کرتے ہوئے باغیوں کی کارستانیوں کا بوجھ بھی اٹھائیں گے۔ہم وسائل جمع کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔