خبرنامہ

رملہ، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین تصادم

رملہ (ملت + اے پی پی) رملہ سے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین تصادم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ وائس آف جرمنی کے مطابق تصادم فلسطینی دیہات ’نبی صالح‘ کے قریب پانی کے ایک کنوئیں کے قریب ہوا۔ اسرائیلی فوج کی ترجمان کے مطابق اس پیشرفت میں ایک اسرائیلی زخمی بھی ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق بعد میں اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے مداخلت کرتے ہوئے روڈ بلاک کرنے والے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کیا۔ ’نبی صالح‘ ، فلسطینی اور اسرائیلی تنازعے میں کافی اہمیت کا حامل ہے۔ ہر ہفتے جمعے کے روز اسی دیہات میں چند فلسطینی اور غیر ملکی، قریبی ہالامش نامی آبادی میں توسیع کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔