خبرنامہ

رواں سال90 ممالک سے 1300افراد شاہ سلمان کی دعوت پر حج کریں گے

ریاض:(ملت+اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر رواں برس 1300شخصیات فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس خادم حرمین کی ضیافت میں حج کرنے والوں کا تعلق دنیا کے مختلف براعظموں سے ہے جبکہ وزارت اسلامی امور دعوت و رہنمائی میزبانی کے فرائض انجام دے گی۔وازرت کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان نے خادم حرمین شریفین کے حج پروگرام کے لئے مہمانوں کی منظوری جاری کردی۔ امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف نے کہا ہے کہ شاہ سلمان پیرو کاروں اور مقامات مقدسہ کی خدمت سے متعلق مملکت کے تاریخی کردار کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہر سال دنیائے اسلام کی نمایاں شخصیات کو اسلام کے پانچویں رکن کی ادائیگی کا موقع دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مہمانوں کا تعلق ایشیا، افریقہ اور یورپ کے براعظموں کے 90 ممالک سے ہے۔