خبرنامہ

روسی بمبار طیاروں کی شام میں تازہ کارروائی

ماسکو ۔ 04 فروری (اے پی پی) روسی بمبار طیاروں نے شامی صوبے دیرالزور میں انتہا پسند گروہ داعش کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے ہیں۔ روسی میڈیا نے ملکی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اونچی پرواز کرنے والے ان بمبار طیاروں نے داعش کے اسلحہ ڈپوؤں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں تمام اہداف حاصل کر لیے گئے۔واضح رہے کہ روسی فضائیہ شامی خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی افواج کا ساتھ دے رہی ہے۔