خبرنامہ

روسی سائنسدان کی خلا میں ویکیوم کلینر پر اڑنے کی فوٹیج وائرل

روسی سائنسدان کی خلا

روسی سائنسدان کی خلا میں ویکیوم کلینر پر اڑنے کی فوٹیج وائرل

ماسکو (ملت آن لائن) روسی سائنسدان کی خلائی سٹیشن پر ویکیوم کلینر پر سوار ہو کر اڑنے کی فوٹیج انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ عالمی خلائی سٹیشن پر کشش ثقل نہ ہونے کی وجہ سے ہر چیز اڑتی ہے، ایسے میں وہاں موجود سائنسدان دلچسپ تجربات سے گزرتے ہیں،اینٹن شکاپ لرلوو خلائی سٹیشن پر ویکیوم کلینر پر بیٹھ کر اڑتا رہا، کرتب دکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی روسی سائنسدان اینٹن شکاپ لرلوو نے بھی منفرد تجربہ کیا۔ ویکیوم کلینر پر بیٹھ کر خلائی سٹیشن پر اڑتا رہا۔ ویکیوم کلینر پر کرتب دکھاتے خلا باز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

……………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…  میکسیکو میں ریل گاڑی کے ڈبے میں پرائمری اسکول قائم

میکسیکوسٹی (ملت آن لائن) میکسیکو میں ریل گاڑی کے ڈبے میں پرائمری اسکول قائم کردیاگیا جو نوکلپن شہر کے بہترین اسکولوں میں سے ایک ہے۔ میکسیکو سٹی کے مضافات میں ریل گاڑی کے ڈبے میں پرائمری اسکول گزشتہ 41 سال سے قائم ہے جبکہ اسکول کے واحد استاد جیمی مایولو اس اسکول کو چلا رہے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریلوے کمپنی کی ٹرین کے ایک ڈبے میں چلنے والا اسکول ایک دور میں مختلف علاقوں میں ریلوےمزدوروں کے بچوں کو تعلیم دیتا تھا لیکن جب کمپنی کی نجکاری ہوئی تو ڈبہ شہر کے باہر کھڑا کر دیا گیا۔مایولو کا کہنا تھا کہ ا سکول میں 67بچے پڑھ رہے ہیں۔ وہ چندہ لے کر ا سکول چلاتے ہیں کیونکہ ان کے والدین فیس نہیں دے سکتے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ بچوں کو دوپہر کا کھانا بھی کھلاتے ہیںتاہم انہیں خدشہ ہے کہ کہیں ان کے جانے سے یہ ا سکول بند نہ ہو جائے اسلئے وہ ریٹائر ہی نہیں ہو رہے ہیں۔