روس میں فنکاروں کا ٹھنڈا ٹھار میوزک کنسرٹ
ماسکو(ملت آن لائن) روس میں ہو نے والے ایک کنسرٹ میں ناروے کے فن کا روں نے برف سے بنائے گئے آلاتِ موسیقی سے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔ ناروے سے تعلق رکھنے والے ان فنکاروں نے موسیقی کی دھنیں بکھیر نے کے لیے جو ساز استعمال کیے وہ کوئی عام ساز نہیں بلکہ برف سے تراشے گئے تھے۔ برف سے بنے ہوئے یہ باجے، گٹار و دیگر آلات خصوصی طور پر اس کنسرٹ کے لیے تراشے گئے تھے جو صرف ایک پرفارمنس کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔فنکاروں نے کنسرٹ میں جن آلات موسیقی کا استعمال کیا تھا وہ سب کے سب برف کے بنے ہوئے ان آلاتِ موسیقی کی دلچسپ بات یہ ہے کہ مختلف درجہ حرارت پر مختلف انداز کی آوازیں پیدا کرتے ہیں لہٰذا ان کو بجانا ہر بار ایک نیا تجر بہ ثابت ہو تا ہے۔ یہ فنکار اس سے قبل بھی دنیا کے مختلف ممالک میں یہ منفرد کنسرٹ پیش کرچکے ہیں۔
…………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…شارجہ :طالبعلموں نے دنیا کی سب سے بڑی انسانی کشتی بنا لی
شارجہ (ملت آن لائن) یوں تو آپ نے سمندر پر چلتی کشتیاں دیکھی ہی ہوں گی لیکن جناب انسانی کشتی شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔ تصویر میں نظر آنے والے ان ہزاروں بچوں کو ہی دیکھ لیں جو انسانی کشتی بنانے کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں اور ٹیم ورک کی بہترین مثال پیش کرتے ہوئے انہوں نے نا صرف دنیا کی سب سے بڑی کشتی بنا ڈالی بلکہ گنیز ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔انسانی کشتی بنانے کیلئے سکول کے چار ہزار آٹھ سو طالبعلموں نے حصہ لیا اور گینز بک میں اپنا نام رجسٹرڈ کروا لیا شارجہ میں ایک سکول کے طالبعلم سفید، لال، سبز اور سیاہ رنگ کے لباس زیب تن کئے ایک ساتھ جمع ہوئے اور 4 ہزار 8 سو 82 بچوں نے مل کر انسانی کشتی بنانے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا۔