خبرنامہ

روس کی ننھی ماڈل دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار

روس کی ننھی ماڈل دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار
ماسکو: (ملت آن لائن) شوبز کی دنیا میں اپنا نام پیداکرنے کیلئے اکثر فنکاروں کو کئی کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن اس لڑکی نے تو انتہائی کم عمری میں ہی شہرت حاصل کر لی ہے۔ روس سے تعلق رکھنے والی اینسٹیزیا نامی 6 سالہ ماڈل نے دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی کا اعزاز اپنے نام کر لیا، یہ خطاب اسے سوشل میڈیا پر اس کے لاکھوں مداحوں کی طرف سے دیا گیا ہے۔ نیلی آنکھوں والی گڑیا جیسے خدوخال کی حامل اینسٹیزیا نے محض 4 برس کی عمر میں ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کر دیا تھا۔ آج بڑے سے بڑے میگزین اس ننھی ماڈل کیلئے شوٹ کیلئے بے قرار رہتے ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اینسٹیزیا کے 5 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں۔