روم میں اچانک گڑھا بننے سے متعدد گاڑیاں دھنسنے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا
اٹلی (ملت آن لائن) روم کی عدالت نے گزشتہ روز اچانک سڑک میں گڑھا پڑنے کے بعد متعدد گاڑیوں کے گڑھے میں گرنے کی تحقیقات کا آغازکر دیاہے ۔ تفصیلا ت مطابق گزشتہ دنوں روم کی ایک سڑک کے ساتھ ایک کمپنی کی جانب سے کھدائی کی جارہی تھی کے رات کے اوقات میں بڑی سائٹ کا سڑک کی جانب کنارہ اچانک دھنس گیا ۔جس سے سڑک پر کھڑی چھے سے زائد گاڑیاں مٹی میں دب گئیں ۔ تاہم کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔ واقعہ کے فوراََ بعد نزدیکی عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا۔ روم کے مئیر ورجینیا ریگی نے حادثے کے بعد مذکوہ جگہ کا دورہ کیا اور گڑھے کے چاروں اطراف کسی بھی قسم کی گاڑی لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ اور فوری طور پر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔
…………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…بھارت میں سیلفی لینے پر شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی
کانپور (ملت آن لائن) گزشتہ شب شادی کی تقریب میں سیلفی لینے پر لڑکی اور لڑکے والے آپس میں متصادم ہوگئے۔ دونوں گروپوں میں جم کر لڑائی شروع ہوگئی۔ اس میں دولہا دلہن بھی زخمی ہوگئے۔ شادی کی تقریب میں بھگدڑ اس قدر مچی کہ لوگ بھول گئے کہ باراتی کون ہیں ؟ اور میزبان کون ؟۔ اس لڑائی میں دولہا کے والد بھی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اکھلیش کمار کی بیٹی پونم کی شادی رمیش کے بیٹے نیرج سے طے ہوئی۔نیرج بارات لیکر گیسٹ ہائوس پہنچے ۔ ہال میں موجود دلہن کے ساتھ ایک نوجوان نے سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر لڑکے کی بہن کو اس کی حرکت بری لگی اور اس نے لڑکے کو پکڑ کر کنارے کردیا جس سے ناراض ہوکر لڑکے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر لڑکی سے مار پیٹ شروع کردی ۔بعد ازاں پورا شادی ہال میدان جنگ بن گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول میں کیا۔لڑائی میں زخمی ہونیوالوں کو اسپتال پہنچایا اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔