خبرنامہ

روہنگیا مسلمانوں کیخلاف ویڈیو پر میانمار کی ملکہ حسن تاج سے محروم

روہنگیا مسلمانوں کیخلاف ویڈیو پر میانمار کی ملکہ حسن تاج سے محروم
ینگون(ملت آن لائن)میانمار کی ملکہ حسن نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرنے پر اسے تاج سے محروم کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی ملکہ حسن شوئی ایئن سی نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس نے میانمار میں روہنگیا عسکریت پسندوں پر بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کیا تھا۔

میانمار کے مقابلہ حسن کے منتظمین نے 19 سالہ شوئی ایئن سی کا اعزاز منسوخ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس نے معاہدے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اور رول ماڈل جیسا رویہ اختیار نہیں کیا، مگر منتظمین نے اپنے بیان میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق ویڈیو کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ تاہم شوئی ایئن سی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ اسے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ویڈیو کی وجہ سے اعزاز سے محروم کیا گیا اور منتظمین نے یہ بالکل غلط فیصلہ کیا۔