خبرنامہ

ریاض دنیا کا 69واں بہترین شہر

ریاض ۔(ملت+اے پی پی) فوربس میگزین نے سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا کے بہترین ممالک میں سعودی عرب کو 50ویں اور اس کے دارالحکومت کو 100بہترین شہروں میں شامل کرلیا۔ فوربس نے ایک فہرست ان ممالک کی جاری کی ہے جہاں سرمایہ کاری کا ماحول بہت اچھا ہے۔ ان میں سعودی عرب کو 50واں نمبر دیا گیا ہے جبکہ دوسری فہرست سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا کے100بہترین شہروں کی دی گئی ہے۔ اس میں ریاض کا نمبر 69واں ، دبئی کا 15واں، ابوظبی کا 26واں ، منامہ 59واں اور کویت کا 86واں ہے۔