ریاض۔(ملت+اے پی پی) سعودی محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ 2019ء کے اختتام سے قبل میٹرو ریاض کے افتتاح کے لئے ہنگامی بنیادوں پر 24گھنٹے کام کیاجا رہا ہے ۔ میٹرو پروجیکٹ ریاض شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے جامع منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ اس کے تحت میٹرو کے پہلو بہ پہلو بس کے اسٹیشن بھی قائم کئے جائیں گے۔ اس کی بدولت سعودی دارالحکومت میں رہنے اور آنے والوں کو آمد ورفت میں بڑی سہولت ہوجائے گی۔