ریاض ۔ 20 اکتوبر (ملت + اے پی پی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قریب سعودی آرامکو کی خام تیل کی تنصیبات میں آتش زدگی سے متعدد ورکرز جھلس گئے۔سعودی میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ آتش زدگی الوسیعہ میں قائم خام تیل کی ایک تنصیب میں ہوئی جس میں متعدد ورکرز جھلس گئے تاہم کوئی ہلاک نہیں ہوا۔بیان کے مطابق جلنے والے ورکروں کا علاج جاری ہے۔ذرائع کے مطابق واقعے میں17افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ آتش زدگی سے کمپنی کے آپریشن پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔