خبرنامہ

زرافے کی گردن میں پھنسے خطرناک تار کو نکالنے کی کوشش

زرافے کی گردن

زرافے کی گردن میں پھنسے خطرناک تار کو نکالنے کی کوشش

لاہور:(ملت آن لائن) افریقی ملک کانگو میں ایک زرافے کی گردن کے گرد خطرناک دھاتی تار پایا گیا جسے بڑی مشکل سے نکال کر زیبرا کی جان بچائی گئی۔ کانگو میں محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے اس زرافے کو تکلیف میں پایا، انہوں نے غور کیا تو ان پر انکشاف ہوا کہ زرافے کی گردن کے گرد ایک دھاتی تار سختی سے لپٹا ہوا ہے جس سے وہ سخت تکلیف میں مبتلا ہے۔ محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے زرافے کو بچانے کے لیے رسیوں کے ذریعے اسے کھینچ کر نیچے گرایا، اسے بے ہوشی کی دوا دی گئی جس کے بعد اس کی گردن کے گرد لپٹی تار کاٹ کر پھینک دی گئی۔ تار نکالنے والے جانوروں کے ڈاکٹر نے زرافے کو جراثیم کش اور وٹامن کا انجکشن بھی لگایا۔ بعد ازاں زرافے کو آزاد کردیا گیا جس کے بعد وہ اچھلتا کودتا جنگل میں بھاگ گیا۔