خبرنامہ

زیادہ کام کرنے پر بیکری مالک پر جرمانہ عائد

زیادہ کام کرنے

زیادہ کام کرنے پر بیکری مالک پر جرمانہ عائد

پیرس:(ملت آن لائن) ایک فرانسیسی بیکری مالک پر مقررہ اوقات کار سے زیادہ کام کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق بیکری مالک نے لیبر قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس سے 120 میل جنوب مشرق میں واقع ایک بیکری مالک پر دن رات کام کرنے اور ہفتے میں کوئی تعطیل نہ کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ فرانسیسی اخبار کے مطابق 41 سالہ بیکری مالک سیاحوں کے لیے ہفتے کے ساتوں دن بیکری کھولے رکھتا تھا۔ مقامی انتظامیہ نے لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر مالک پر 3 ہزار یورو جرمانہ عائد کردیا۔ تاہم بیکری مالک نے جرمانہ دینے سے انکار کردیا۔ بیکری مالک کی حمایت میں مقامی افراد نے ایک پٹیشن بھی دستخط کی جبکہ علاقے کے میئر بھی اس کی حمایت میں آگے آگئے۔ میئر کرسچن برینلے کا کہنا تھا کہ جب آپ کے علاقے میں سیاحوں کی آمد جاری ہو تو ایسے میں بند دکانوں سے زیادہ خراب صورتحال اور کوئی نہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فرانس میں ہفتے میں ایک چھٹی کرنا ضروری ہے چاہے آپ اپنا کاروبار ہی کیوں نہ کرتے ہوں، خلاف ورزی کی صورت میں سزا بھی دی جاسکتی ہے۔