سات سالہ بچے کاٹرک چلاتے ہوئے شہر کا گشت
لاہور(ملت آن لائن) یوں تو آپ نے اکثر نوجوانوں کو ٹرک ڈرائیوکرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ یقین نہیں تو تصویر میں نظر آنے والے اس بچے کو ہی دیکھ لیں جو چھوٹی سی عمر میں بڑے بڑے کام کرنے کا خواہاں ہے اور مزے سے شہر کی سڑکوں پر ٹرک دوڑا رہا ہے۔ویتنام میں کمسن ڈرائیور کے ساتھ اس کا والد بھی سوار تھا ، عوام کی جانب سے بچے کے والد پر شدید تنقید
یہ مناظر ویتنام میں دیکھے گئے جہاں ایک سات سالہ بچہ ٹرک چلا رہا تھا جبکہ ساتھ بچے کے والد بھی سوارتھے۔ یوں ننھے میاں کو مصروف ٹریفک کے درمیان ٹرک چلاتا دیکھ کر جہاں کچھ لوگ حیران رہ گئے وہیں کئی نے والد کی اس لاپرواہی کو تنقید کانشانہ بھی بنایا۔